07 نومبر ، 2015
کراچی........روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے کے باعث درآمدی مصنوعات کی کاروباری لاگت میں نمایاں اضافہ ہو گیاہے جس سے برآمدی صنعتوں کی پیداواری لاگت میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے۔
پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ عارف کپور نے روپے کی ڈی ویلیو کو ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو ادراک ہونا چاہیے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے برآمدات پر ہرگز مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے اور نہ ہی برآمدکنندگان کو فائدہ پہنچتا ہے بلکہ درآمدات پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔