دنیا
07 نومبر ، 2015

روسی طیارہ حادثہ ،طیارے کا ڈیٹا اور وائس ریکارڈراچانک فیل ہوگئے

روسی طیارہ حادثہ ،طیارے کا ڈیٹا اور وائس ریکارڈراچانک فیل ہوگئے

پیرس........فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ مصر میں حادثے کا شکار ہونے والے روسی طیارے کو بم سے تباہ کرنے کے اشارے ملے ہیں۔روس نے تحقیقات مکمل ہونے تک مصر کے لیے پروازیں معطل کر دیں ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کے بلیک باکسز ڈیٹا کے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ شرم الشیخ سے روانگی کے چوبیس منٹ تک تمام چیزیں معمول کے مطابق تھیں ۔ جس کے بعد ڈیٹا اور وائس ریکارڈ دونوں بند ہو گئے۔

بلیک باکسز کا ڈیٹا ایک بہت اچانک دھماکے کا اشارہ دیتا ہے جس سے اس نظریے کو تقویت ملتی ہے کہ طیارے کو بم سے تباہ کیا گیا۔

مزید خبریں :