24 مئی ، 2012
پشاور…خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ رنگ روڈ کی تعمیر کے لئے یوایس ایڈنے تین ارب روپے دیئے جبکہ نیٹوکنٹینرز کے لئے چارکلومیٹر روڈ بنایا جائے گا۔ پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں بشیر احمد بلور کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی ایم ایم اے کے دور حکومت میں بھی جاری رہی ۔تاہم بعض جماعتیں اس پر سیاست چمکانا چاہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق پاکستان کی بات مانی گئی تو نیٹو سپلائی بحال کی جائے گی۔بشیر احمد بلور نے کہا کہ رنگ روڈ کی تعمیر کے لئے یو ایس ایڈ نے تین ارب روپے دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کنٹینرز پشاور کے علاقے حیات آباد سے نہیں گزریں گے ان کے لئے چارکلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی۔