پاکستان
08 نومبر ، 2015

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل حیدر آباد میں ہوگا

 الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل حیدر آباد میں ہوگا

حیدر آباد.......سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل حیدر آباد میں ہوگا۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اجلاس کی صدارت سیکریٹری الیکشن کمیشن کریں گے ۔

اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر ، چیف سیکریٹری سندھ ، پولیس ، رینجرز اور فوج کے حکام شرکت کریں گے ، اجلاس میں سندھ کے حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات طے کی جائیں گی ۔

پنجاب بلدیاتی انتخابات کے لیے اجلاس 13 نومبر کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے ۔ سندھ کے 15 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے پولنگ 19 نومبرکو ہوگی۔

مزید خبریں :