پاکستان
08 نومبر ، 2015

لاہور:سندرفیکٹری سانحہ میں اموات کی تعداد 53ہوگئی

لاہور:سندرفیکٹری سانحہ  میں اموات کی تعداد 53ہوگئی

لاہور......سانحہ سندرفیکٹری میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 53ہوگئی ، ہولناک سانحے کو پانچ روز گزر گئے مگر مزید انسانی جانوں کے بچنے کی امیدوں اور دعاؤں کے ساتھ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ کسی وقفے کے بغیر جاری ہے۔

سندر فیکٹری میں ہولناک حادثے کو آج پانچواں روز ہے مسلسل پانچ روز سےریسکیو ٹیمیں ملبے تلے سے زندگیاں ڈھونڈنے میں لگی ہوئیں ۔ہفتے کی شب وہاڑی کے 17سالہ نوجوان علی رضا تو اتوار کی صبح موضع ڈھینگری کوٹ رادھا کشن کے سترہ سالہ شرافت اور ایک نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں۔

صبح ہوئی تو نئی امدادی ٹیمیں آ گئیں اور پہلے سے زیادہ زوروشور سے کام شروع ہو گیا ، گنڈا سنگھ قصور کے نوید سمیت کئی نوجوانوں کے والدین اور بہن بھائی منوں ملبے تلے دبے اپنےجگرگوشوں کے زندہ سلامت باہر آنے کی جلتی بجھتی امیدوں کیساتھ منتظر کھڑے ہیں ۔

کئی دن گزرنے کے باعث مایوسی کے سائے بھی لہرانے لگتے ہیں مگرامدادی ٹیمیں آخری وجود تک پہنچنے کے ارادوں کے ساتھ لگی ہوئیں۔اس آس امید کے ساتھ کہ کوئی معجزہ ہو جائے اور ہزاروں ٹن ملبے تلے دبے انسانوں کو بچا لیا جائے۔

مزید خبریں :