پاکستان
08 نومبر ، 2015

رائےونڈعالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

رائےونڈعالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

لاہور......لاہورکےنواحی قصبےرائےونڈمیں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیرہوگیا ،امیرِجماعت حاجی عبدالوہاب نے اسلام کی سربلندی ، ملکی سلامتی اورترقی کےلیےخصوصی دعاکرائی،جس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔

رائےونڈمیں3روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کاپہلادورجمعےکےروز شروع ہوا تھا،اجتماع میں اندرون اور بیرون ملک سےہزاروں افراد نے شرکت کی،شرکاء نے3دن تک تزکیہ نفس کی مشق کی،اوراللہ کے دین کو سیکھنے اور سکھانےکےعمل میں حصہ لیا۔

علماء کرام نےاپنے خطبات میں نفسانفسی کےاس دور پر روشنی ڈالی اور اسےقرآن کریم کی تعلیمات سےدوری اور اللہ کےاحکامات کی نافرمانی کا شاخسانہ قرار دیا۔امیرِجماعت حاجی عبد الوہاب نے پہلےمرحلےکی اختتامی دعا کرائی،انہوں نےاللہ کی خوشنودی کےحصول اوردنیااور آخرت میں کامیابی کیلئےگناہوں سےبچنےاورتوبہ استغفار پر زوردیا، اختتامی دعاکے بعد شرکاء اس عزم کے ساتھ واپس روانہ ہوئےکہ وہ آئندہ زندگی اللہ کوراضی کرنے میں گزاریں گے۔

اختتام پر رائیونڈ روڈاورملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ،تبلیغی اجتماع کا دوسرااور آخری مرحلہ جمعرات 12 نومبرسے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :