08 نومبر ، 2015
کراچی.......کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ پر عوام کا رش کم نہ ہوسکا، اتوار کا دن لائسنس بنوانے کے لیے خواتین اور بزرگ شہریوں کیلئے مختص ہے اس کے باوجود دیگر شہری بھی لائسنس بنوا رہے ہیں، حکام بتاتے ہیں کہ عام شہریوں کو بھی لائسنس بنوانے کی اجاز ت اس لیے دی گئی ہے کیونکہ بزرگ شہری اور خواتین کے لیے الگ الگ کاونٹربنائے گئے ہیں۔
ڈرائیونگ لائسنس برانچز پر شہریوں کا رش اتوار کو بھی برقرار رہا، لوگ صرف فارم کا ٹوکن حاصل کرنے کی لائن میں کھڑے رہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر 350سے400ٹوکن جاری کر کے فارم دیے جارہے ہیں کہ جبکہ اتوار کو یہ تعداد 500سےتجاوز کر گئی ہے۔ اتوار کا دن خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے مختص ہے اس کے باوجود دیگر شہری بھی لائسنس بنوارہے ہیں۔ اضافی نفری، اضافی کاونٹرز اور اضافی ڈاکٹرز کے باعث شہریوں کو ریلیف تو ضرور ملا ہے تاہم کچھ شہری پھر بھی شکوہ کناں ہیں۔
لائسنس برانچ کا آن لائن سسٹم بھی خراب ہے اور اگر کسی نے ناظم آباد کے علاوہ دوسری برانچ سے لرنر یا پرمستقل لائسنس حاصل کیا ہے تو اس کو مستقل یا ڈپلیکیٹ لائسنس کا اجرا نہیں کیا جاسکتا ۔
پولیس حکام نے مہم شروع ہونے پر دعویٰ کیا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزارلائسنس جاری کیے جاسکتے ہیں تاہم اعداد و شمار کو جمع کر لیا جائے تو تینوں برانچز سے جاری ہونے والے لائسنسز کی تعداد ڈھائی ہزار کے لگ بھگ ہے اور تین ماہ کے مقررہ وقت اگر اسی شرح سے کام ہوا تو شاید ہی تمام شہری لائسنس حاصل کرپائیں۔