پاکستان
08 نومبر ، 2015

لاہور ، کسٹمز انٹیلی جنس کانیلا گنبد میں چھاپہ، اسمگل شدہ سائیکل پارٹس بر آمد

لاہور ، کسٹمز انٹیلی جنس کانیلا گنبد  میں چھاپہ، اسمگل شدہ سائیکل پارٹس بر آمد

لاہور .......لاہور میں کسٹمزانٹیلی جنس نےنیلا گنبد کی سائیکل مارکیٹ میں چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کے اسمگل شدہ سائیکل پارٹس بر آمد کرلیے ۔

کسٹمز انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر انارکلی سے ملحقہ نیلا گنبد کی سائیکل مارکیٹ میں کارروائی کی اور افغانستا ن سے ا سمگل کیے گئے ۔سائیکل پارٹس کی بڑی کھیپ پکڑ لی ، کسٹمز انٹیلی جنس ٹیم کی قیادت سپرنٹنڈنٹ ممتاز اجمل کر رہے تھے۔

انسپکٹر شاہد بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ کسٹمز کو اطلاع ملی تھی کہ افغانستان سے کراچی اسمگل کیے گئے لاکھوں روپے مالیت کے سائیکل پارٹس کو فروخت کیلیے لاہور لایا گیا ہے ،معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :