پاکستان
08 نومبر ، 2015

کراچی: شانتی نگر کی جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی: شانتی نگر کی جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی .......کراچی کے علاقے گلشن اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔شانتی نگر میں واقع طیب گوٹھ میں جھونپڑیوں میں اچانک سے آگ بھڑک اٹھی جس نے تین جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

آگ کی اطلاع ملتے ہیں فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں روانہ کی گئیں جنہوں نے تھوڑی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ آگ لگنے سے تین جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ تاہم واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :