پاکستان
08 نومبر ، 2015

کل جماعتی کانفرنس ،اسفند یار نےشرکت کیلئے شرط رکھ دی

 کل جماعتی کانفرنس ،اسفند یار نےشرکت کیلئے شرط رکھ دی

پشاور......عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم پاک چین راہداری کا مغربی کوریڈور بنانے کا وعدہ پورا نہیں کرتے، وہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

پشاور میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کنونشن سے خطاب میں اسفندیار ولی نے کہا کہ اگر احتساب کمیشن غیر سیاسی ہے تو ابھی تک اس نے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا کے خلاف کیا کارروائی کی؟ وزیر اعلیِ پرویز خٹک پر ان کی ہی حکومت کے ایک وزیر نے بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

مزید خبریں :