پاکستان
08 نومبر ، 2015

خیرپورمیں مکان کی چھت گر گئی ،دوبچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

خیرپورمیں مکان کی چھت گر گئی ،دوبچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

خیر پور......خیر پور میں مکان کی چھت گرگئی ،حادثے میں دو بچیوں اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور اکیس زخمی ہوگئے۔

چھت گرنے کا واقعہ خیر پور میں ماتمی جلوس کی گذرگاہ پرپیش آیا جہاں چھت پرلوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ۔واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو قریب واقع اسپتال منتقل کیا گیا جہاںزخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :