پاکستان
09 نومبر ، 2015

قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئےووٹنگ جاری

قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئےووٹنگ جاری

اسلام آباد........قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ن لیگ کے سردار ایازصادق کا پی ٹی آئی کے شفقت محمود سے مقابلہ ہے ، فاٹا کے غازی گلاب جمال دستبردار ہوگئے ہیں ۔

وزیراعظم نواز شریف نے سب سے پہلے ووٹ ڈالا جس کے بعد باری باری ارکان اپنی رائے کا اظہار کررہےہیں۔ ایاز صادق کے مقابلے پر تحریک انصاف کے شفقت محمود امیدوار ہیں ۔ 342 کے ایوان میں ن لیگ کی 188 نشستیں ہیں۔

ایاز صادق کو اتحادیوں کے علاوہ ایم کیو ایم اور فاٹا ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے ۔ پی ٹی آئی کے 33 میں سے چار ناراض ارکان ہیں ۔ امکان ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی آج کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

الیکشن ٹریبونل نے 21 اگست کو عمران خان کی درخواست پر این اے ایک سو بائیس پر ایاز صادق کا انتخاب کالعدم قرار دےدیا تھا، تاہم ایاز صادق اسی نشست پر دوبارہ کامیاب ہوگئے۔

مزید خبریں :