09 نومبر ، 2015
اسلام آباد......اسپیکر قومی اسمبلی کےچناؤ کےلیے خفیہ رائے شماری جاری ہے ۔ پی ٹی آئی ارکان آدھا گھنٹہ تاخیر سے ایوان میں آئے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین اسمبلی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اسپیکرکے لیے تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود نے کہاہے تمام جماعتیں اپنے مفاد کےلیے حکومت سے مل گئیں ، پی ٹی آئی واحد اپوزیشن جماعت ہے اور ہر فورم پر ن لیگ کا مقابلہ کرے گی ۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہےکہ پیپلزپارٹی ن لیگ کو ووٹ نہیں دےرہی بلکہ ایازصادق کی کارکردگی کوووٹ دےرہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عوام کو پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ سیاست کا سامناہے ، ایاز صادق دوبارہ اسپیکر بن جائیں گے ۔
ن لیگ کے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے دھرنوں اور الزام تراشیوں میں وقت ضائع کیا، ہمیں خدمت کرنےدیں اور لوگوں کی جمہوریت سے وابستہ امیدوں کو پورا کرنے دیں۔