09 نومبر ، 2015
کراچی........کراچی کے تین اضلاع میں دو بار ملتوی ہونے والی انسداد پولیو مہم آج سے دوبارہ شروع ہورہی ہے۔ چار روز تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے لئے پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔
آئی جی سندھ نے پولیو مہم کے لئے تین ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق چار روزہ انسداد پولیو مہم میں دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم ڈسٹرکٹ سینٹرل، ویسٹ اور ایسٹ کے کچھ حصوں میں جاری رہے گی جبکہ مہم میں چھ ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔