10 نومبر ، 2015
نیویارک .......دنیا بھر میں آج ورلڈ سائنس ڈے فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ منایا جارہا ہے، اس د ن کا مقصد سائنس سے متعلق شعور و اگاہی بیدار کرنا ، لوگوں کی فلاح و بہبود اور امن کے قیام کے لیے سائنس کے کردار پر روشنی ڈالنا ہے ۔
بلاشبہ سائنس و ٹیکنالوجی کا معاشرتی ترقی میں کردار قابل ذکر ہے مگر ساتھ ہی ساتھ ایک مکتبہ فکر سائنس کے منفی اثرات پر بھی تنقید کرتا نظر آتا ہے ،جیسا کہ جاپان میں ایٹم بم کا گرنا ،آتشیں اسلحے کا استعمال ،اور دیگر ایسے کئی واقعات ہیں جو کہ سائنس کے منفی پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہیں۔یہ دن منانے کا مقصد اسی اثر کو زائل کرنا اور سائنس کو امن کے فروغ کے لئے استعمال کرنا ہے۔