10 نومبر ، 2015
لندن......معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم " رونالڈو" کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔
پریمیئر میں شرکت کیلیے رونالڈو جیسے ہی گاڑی سے ریڈ کارپٹ پر اترے تو پہلے سے قطاروں میں کھڑے ان کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔معروف فٹ بالر نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں ۔
رونالڈو مداحوں میں گھل مل گئے اور انہیں آٹو گراف بھی دیے،رونالڈو نے فلم کیلیے بچپن سے جوانی تک فٹ بال کے میدان میں کامیابیوں کا سفر بطور ہیرو خود عکس بند کروایا ہے۔