10 نومبر ، 2015
جدہ…شاہد نعیم …عرب لیگ کے تعاون سے عرب و جنوبی امریکہ کے ممالک کی چوتھی سربراہ کانفرنس آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہورہی ہے ۔ کانفرنس میں عرب لیگ کے 22ممبرز اور ساوٴتھ امریکہ کے 12ممالک کے 350سے زیادہ سرکاری عہدیدار، سرمایہ کار اور سفیر شریک ہوں گے جن میں پرتگال اور اسپن بھی شامل کیا گیا ہے۔
کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر ریاض کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس دوران ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنے کے لئے کنگ فہد ، خریض اور مکہ اسٹریٹ کو بند رکھ کر متبادل راستے کا انتظام کیا گیا ہے۔
ریاض شہر کو مہمانوں کے استقبال کے لئے جگہ جگہ بجلی کے کھمبوں پر ان ممالک کے قومی جھنڈے لہراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کانفرنس کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل کانفرنس سینٹر ریاض میں منعقد ہورہے جس کا افتتاح خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کریں گے ۔ کانفرنس ہال کی جانب جانے والے تمام راستوں پر زبردست سیکورٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس سے قبل 2005ء میں برازیل، اور 2009ء میں قطر اور تیسری کانفرنس لیماپیرو میں سن 2012ء میں منعقد ہوچکی ہے۔
کانرنس کے حوالے سے ریاض کے ایوان صنعت و تجارت کونسل نے کہا ہے کہ کانفرنس میں فریاقین کے درمیان اقتاصٓدی تجاری تعاون کمستحکم کرنے کے طیقہ کار کا جائزہ لیں گے۔
سعودی وزیر خزانہ ڈاکٹر ابراہیم العساف نے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان موجود تعاون مطلوبہ ہدف سے کمتر ہے حالانکہ ان کے یہاں توانائی، تعمیر اور معاوت صنعتوں میں سرمایہ کاری کے بڑے زبردست امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے جنوبی امریکہ کے سرمایہ کاروں کومختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔