دنیا
10 نومبر ، 2015

فرانس:پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے یوم اقبال پر تقریب کا انعقاد

فرانس:پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے یوم اقبال پر تقریب کا انعقاد

پیرس …رضا چوہدری…پاکستان کی طرح پیرس میں بھی پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیر انتظام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم ولادت منایا گیا۔

اس حوالے سے ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یورپ کے ڈائریکٹرعلامہ حافظ اقبال اعظم تھے جبکہ دیگر شخصیات میں پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ کے صدر چوہدری محمد اسلم، جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری ، زاہد محمود چشتی ودیگر شامل تھیں۔

صدر منہاج خواتین ونگ محترمہ ستارہ ملک نے علامہ کا کلام” خودی کا سرنہاں“ مسحور کن انداز میں پڑھا ۔ میڈیا ایڈوائزر راو خلیل نے فکر اقبال پر روشنی ڈالی ۔صدر وومن ونگ فرانس محترمہ ثمن شاہ نے علامہ کی فکر کو دور حاضر میں ہر طبقہ زندگی میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر چوہدری محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فکر اقبال کو موجودہ دور میں پاکستان عوامی تحریک میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پورے یورپ میں فکر اقبال کو پھیلانے پر زور دیا۔

علامہ حافظ اقبال اعظم کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نہ صرف شاعر تھے بلکہ ایک مفکر ،محقق، عاشق رسول اور بہترین رہنمائے قوم تھے جن کے تصور کی بدولت خطہ پاکستان وجود میں آیا۔اجلاس کے دوران حاجی شبیر البدر نے سالگرہ کا کیک پیش کیا۔

مزید خبریں :