10 نومبر ، 2015
ممبئی......بالی وُوڈ کی مشہورفلمی رومانی جوڑی رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون دیوالی کا تہوار اکٹھے منائیں گے۔اس کے لئے رنبیر ، جو لندن میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے، پانچ روز قبل ممبئی پہنچ گئے ہیں ، کیونکہ دپیکا کا اصرار ہے کہ رنبیر کے بغیر کوئی تماشہ نہیں ہو سکتا۔
دونوں اداکار دہلی جائیں گے جہاں یہ اکٹھے دیوالی منائیں گے۔دونوںتہوار کے جشن میں روشنیوں کے میلے سے لطف اندوز ہوں گے۔اس کے علاوہ، یہ جوڑی ایک ساتھ رنگولی، دیئےروشن کرنے، مٹھائی کھانے اور تاش پارٹی اور دیگر تقریبات میں بھرپور حصّہ لے گی۔
اس دوران میں یہ دونوں شوٹنگ کی مصروفیات سے وقفہ لے کر اپنے ہدایت کار کے ہم راہ پرتھوی تھیٹر کا کھیل دیکھنے جائیں گے ۔امتیاز علی چاہتے ہیں کہ دونوں اصل’ تماشے ‘سے پہلے کچھ تماشہ دیکھ لیں۔دراصل ’’ تماشہ‘‘ رنبیر اور دپیکاکی نئی فلم کا نام ہے جس کی نمائش 27نومبر سے ہورہی ہے۔