پاکستان
10 نومبر ، 2015

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کئے جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک  ملتوی کئے جانے کا امکان

اسلام آباد......قومی اسمبلی کا اجلاس کل ملتوی کیے جانے کا امکان ہے تا کہ اراکین اپنے حلقوں میں بلدیاتی انتخابات پر بھر پور توجہ دے سکیں۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل( بدھ) ملتوی کیے جانے کا امکان ہے ۔ فیصلہ ارکان پارلیمنٹ کی درخواستوں کے پیش نظر کیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے حلقوں میں بلدیاتی انتخابات پر توجہ دے سکیں ۔اس سے قبل ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے اجلاس 18 نومبر تک چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں :