انٹرٹینمنٹ
10 نومبر ، 2015

بالی وُوڈ ستارےجوش و خروش سے دیوالی منارہے ہیں

بالی وُوڈ ستارےجوش و خروش سے دیوالی منارہے ہیں

ممبئی......بالی وُوڈ کے فلمیستارے ہندوؤں کا مقبول تہواردیوالی نہایت جوش و خروش سے منارہے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔جشن کے لئے روشنیوں کے میلے کا آغاز ہو چکا ہے جو پورا ہفتہ جاری رہے گا۔

فلمی اداکار اس موقع پر دعوتوں اور پارٹیز کے انعقاد کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ اداکارائیں روایتی ڈیزائن کی ساریاں ، سینڈل اورجیولری خریدنے اور بنوانے میں لگی ہوئی ہیں۔

گذشتہ را ت اداکاراکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اوراداکارہ شلپا شھیٹی اور ان کے شوہر راج کُندرا نے اپنی اپنی رہائش گاہوں پر پُرتکلف دعوتوں کا اہتمام کیا جن میں فلمی صنعت کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔تاہم سب سے بڑی دیوالی پارٹی بچن فیملی کی جانب سے بدھ کوجُو ہو میں واقع ان کی رہائش گاہ ’’جلسہ‘‘ پر دی جارہی ہےجس میںلیجنڈ اداکار امیتابھ، ان کی اداکارہ اہلیہ جیا، اداکار صاحب زادے ابھیشک اور اداکارہ بہو ایشوریہ میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

توقع ہے کہ 12نومبر کو سپر اسٹار سلمان خان بھی اپنے گھر پر ایک بڑیضیافت کا اہتمام کریں گے۔ اس دن ان کی نئی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔تاہم ان کی رہائش گاہ پر دیوالی کا جشن 18نومبر تک جاری رہے گا جب ان کی بہن ارپِتا اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائیںگی۔

اداکار جیتندر اور ان کی بیٹی، ٹی وی پروڈیوسراور ہدایت کارہ ایکتا کپور بھی آجشب جُو ہو میں اپنے بنگلے’’کرشنا‘‘ میں دیوالی کی تقریب کی میزبانی کریں گے۔انہوں نے فلم اور ٹیلیویژن کی دنیا کی بڑی شخصیات کو مدعو کیا ہے۔ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رات بھر کارڈ پارٹیز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بدھ کی رات کوجُوہو میںشاہد کپور اور ان کی بیگم میرا راجپوت کے اپارٹمنٹ میں نجی تقریب ہوگی جس میںیہ دونوں اپنی شادی کے بعد پہلی دیوالی منارہے ہیں۔اس موقع پر شاہد کے والد پنکج کپوربھی اپنی اہلیہ سپریا پاتھک اوربچوں ثنا کپور اور روہان کے ہم راہ موجود ہوں گے۔

ان کے علاوہ بالی وُوڈ کےکئی دیگر فن کار، فلم ساز، ہدایت کار ، کوریو گرافر وغیرہ بھی دیوالی کی تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں۔ان میں لوگ نہایت جوش و خروش سے تہوار منائیں گے۔

مزید خبریں :