دنیا
10 نومبر ، 2015

مصری کلیسا کا مقبوضہ بیت المقد س کے دورے کی مخالفت

مصری کلیسا کا مقبوضہ بیت المقد س کے دورے کی مخالفت

قاہرہ........مصر کے آرتھوڈوکس عیسائی فرقے کے مرکزی چرچ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس پراسرائیلی قبضے کے خاتمے تک وہاں دورے کی مخالفت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

چرچ کی جانب سے کہا گیاہے کہ ان کی مذہبی پالیسی کے تحت بیت المقدس کو ایک متنازعہ علاقہ تسلیم کرتے ہوئے وہاں کے مذہبی دوروں کی مخالف کی گئی ہے۔ ہم اس پالیسی پرقائم ہیں جب تک بیت المقدس سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک بیت المقدس کا دورہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے ہوتے ہوئے القدس کا دورہ صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قاہرہ میں آرتھوڈوکس چرچ کے ترجمان بولس حلیم نے ایک بیان میں صدر محمود عباس کے اس مطالبے کو مسترد کردیا جس میں مسلمانوں اور دوسرے مذاہب کے لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ بیت المقدس میں آمدو رفت جاری رکھیں۔

بولس حلیم کا کہنا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے قبضے کے ہوتے ہوئے بیت المقدس کے دورے کی حمایت ہرگز نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :