10 نومبر ، 2015
واشنگٹن........ طویل عرصے کی سرد جنگ کے بعد امریکہ اور کیوبا نے منظم جرائم اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔
دونوں پڑوسی ممالک نے رواں سال جولائی کے مہینے میں 50 سال سے معطل سفارتی تعلقات کو بحال کیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے انسانی اسمگلنگ ، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام ، منی لانڈرنگ کے خاتمے اور سائبر سکیورٹی کے قیام کے لئے مشترکوششوں پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں کیوبن وفد کی قیادت وزرات دفاع کے سکیورٹی کمشنر نے کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ اور کیوبا کے مابین مزید شعبوں میں بھی بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔