پاکستان
11 نومبر ، 2015

سندھ میں 16، پنجاب میں 40 فوجی کمپنیاں تعینات کرنے کی درخواست

سندھ میں 16، پنجاب میں 40 فوجی کمپنیاں تعینات کرنے کی درخواست

کراچی........بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سندھ نے فوج کی16 جبکہ پنجاب نے 40 کمپنیاں تعینات کرنے کی درخواست کردی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران اسلحہ لائسنس منسوخ کرکے دفعہ 144 نافذ کی جائےگی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اسلام آبادمیں میڈیا بریفننگ کےدوران بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سندھ نے فوج کی سولہ جبکہ پنجاب نے چالیس کمپنیاں تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔

سندھ میں حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔ جہاں رینجرز تعینات ہیں وہاں فوج تیسری پوزیشن سنبھالے گی اور جن اضلاع میں رینجرز نہیں وہاں فوج پولیس کے بعد دوسری پوزیشن سنبھالے گی۔

مزید خبریں :