12 نومبر ، 2015
اسلام آباد.......وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پانی و بجلی کے دونوں سیکٹروں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 28 ارب 62 کروڑ 44 لاکھ 16 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں بلوکی میں ایل این جی پاور پلانٹ کے لئے 10 ارب، حویلی بہادر شاہ میں ایل این جی پاور پلانٹ کے لئے 10 ارب روپے، جامشورو میں 33 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے لئے 4 کروڑ 54 لاکھ، 132 کے وی سوئی گرڈ اسٹیشن کے لئے 4 کروڑ 26 لاکھ روپے، سندھ میں کال اسٹوریج ڈیم کی تعمیر کے لئے 26 لاکھ، سندھ میں اسمال اسٹوریج ڈیم کی تعمیر کے لئے 26 کروڑ، جامشورو میں دراوٹ ڈیم کے لئے 20 کروڑ، دادو اور ٹھٹھہ میں رائٹ بنک کینال کے لئے 2 ارب روپے، کچھی کینال پراجیکٹ کے لئے 92 کروڑ 63 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔