پاکستان
13 نومبر ، 2015

پاک فوج اورحکومت ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب

پاک فوج اورحکومت ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب

لاہور.......گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج اورحکومت ایک پیج پر ہیں ، سیاسی اور ملکی معاملات پر انکے درمیان کوئی اختلاف نہیں ۔

لاہورمیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسنز کے کانووکیشن پر میڈیا سے گفتگو میں گورنرپنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ نون حکمران جماعت نہیں خدمت گار جماعت ہے ،اردوکو بطورسرکاری زبان رائج کرنے کے عدالتی حکم پر بتدریج عمل ہوگا ۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ ڈاکٹرز کو مسیحا مانتے ہیں ،وہ غریب اورمستحق مریضوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں ، گورنر کا یہ بھی کہناتھاکہ اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

مزید خبریں :