پاکستان
13 نومبر ، 2015

کراچی :مون گارڈن کے فلیٹس خالی کرانے کیلئے پولیس پہنچ گئی

کراچی :مون گارڈن کے فلیٹس خالی کرانے کیلئے پولیس پہنچ گئی

کراچی......سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر مون گارڈن کے فلیٹس خالی کرانے کیلئے ڈی ایس پی ناصر لودھی کی قیادت میں پولیس پہنچ گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈی ایس پی ناصر لودھی نے کہا کہ پولیس کی آمد کا مقصد جھگڑا نہیں ہے،عدالتی احکامات کی موثر انداز میں تعمیل ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ جتنے فلیٹس خالی ہونا باقی رہ گئے انہیں خالی کرائیں گے، چادر اور چاردیواری کاتقدس پامال نہیں کریں گے۔
ڈی ایس پی ناصر لودھی نے مزید کہا کہ قانون پرعمل کرکے ہی مکینوں کو ریلیف مل سکتا ہے۔

مزید خبریں :