13 نومبر ، 2015
عمرکوٹ......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا ، بلاول ان کے پاس آئیں وہ انہیں لیڈر بننا سکھائیں گے۔
عمرکوٹ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ بلاول ایسی تقریریں نہ کریں ، کاغذ پر لکھی ہوئی تقریر کرنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام عظیم ہیں ،وہ کیڑوں کی طرح غلامی کیوں کررہےہیں۔
بعد ازاں ماتلی میں میڈیا سے گفتگو میں بھی عمران خان نے بلاول بھٹوکو تنقید کا نشانہ بنایا ،ان کا کہنا تھا کہ بلاول ابھی چھوٹے ہیں، انہیں سیاست کا تجربہ نہیں۔