13 نومبر ، 2015
کراچی.......مون گارڈن کے متاثرین نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق درخواست میں فریق بننے کی درخواست دائرکردی۔
گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے متاثرین کو فریق بننے کی تجویز دی تھی۔درخواست گزاروں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انھیں سنے بغیر عدالت نے فیصلہ دیا، ان کا موقف سنے بغیر کیس کافیصلہ نہ کیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست زیر التواءہے۔