13 نومبر ، 2015
بنارس.......بھارت کے شہر بنارس میں ایک روسی سیاح خاتون پر تیزاب پھینک دیاگیا ،زخمی خاتون کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق 23 سالہ روسی سیاح خاتون ان دنوں شہر بنارس کی سیاحت پر آئی ہوئی ہے جہاں اس نے ایک کمرہ کرائے پر لے رکھا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا مالک مکان کے بیٹے سے کوئی جھگڑا ہو ا،جس کے نتیجہ میں اُس نے خاتون پر تیزاب پھنک دیا۔
بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملے سے خاتون زخمی ہوگئی جسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔