14 نومبر ، 2015
مناکو......ایتھلیٹکس کی عالمی تنظیم آئی اے اے ایف نے ڈوپنگ اسکینڈل کے بعد روس کو عبوری طور پر معطل کردیا ہے جس کے بعد روس کی آئندہ برس اولمپکس میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
روس کی ایتھلیٹ فیڈرشن پر الزام ہے کہ اس نےڈوپنگ کے معاملات میں جعلسازی کی اور کھلاڑیوں کو چیٹنگ میں مدد بھی فراہم کی ،اس حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد آئی اے اے ایف کی کونسل نے بھاری اکثریت سے روس کو معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
آئی اے اے ایف روس کی معطلی عبوری ہے اور اس کی مدت طے نہیں لیکن خدشہ ہے کہ معطلی کی وجہ سے روسی ایتھلیٹس آئندہ برس ریو ڈی جنیرو میں ہونیوالے اولمپکس میں شرکت سے محروم ہوسکتے ہیں، اس کے علاوہ روس آئندہ برس ورلڈ ریس کی میزبانی سے بھی محروم ہوگیا ہے ۔