دنیا
14 نومبر ، 2015

جرمنی میں گرفتار شخص پرفرانس حملے میں ملوث ہونے کا امکان

جرمنی میں گرفتار شخص پرفرانس حملے میں ملوث ہونے کا امکان

فرینکفرٹ...... جرمنی میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے گرفتار شخص پر پیرس حملوں میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے، جرمن حکام کے مطابق جرمنی میں 5 نومبرکو ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کی گاڑی سے مشین گنیں اور دیگر اسلحہ بر آمد کیا گیا تھا۔

جرمن ریاست بویریا کے حکام کا کہنا ہے کہ 5 نومبرکو موٹر وے پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک شخص گرفتار کیا گیا جس کی گاڑی سے کئی مشین گنیں، ریوالور اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔ جرمن حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ شخص ممکنہ طور پر پیرس حملوں میں ملوث ہوسکتا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :