14 نومبر ، 2015
کائونٹن......پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے جونیئر ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو تین ۔ ایک سے شکست دیدی ،پاکستان دوسرا میچ اتوار کو کوریا کیخلاف کھیلے گا ۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ ملائشیا کے شہر کائونٹن میں شروع ہوگیا، پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا ۔ پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ۔ ایک گول سے برابر تھا لیکن دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید دو گول کرکے مقابلہ تین۔ ایک سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے علی مبشر، محمد بلال قادر اور ریاض رانا نے گول کئے ۔ بنگلہ دیش کا واحد گول حسین شبر نے اسکور کیا ۔ ایونٹ میں پاکستان دوسرا میچ اتوار کو کوریا کیخلاف کھیلے گا ۔