دنیا
15 نومبر ، 2015

فرانس میں دہشتگرد حملے، ذمے داری داعش نے قبول کر لی

فرانس میں دہشتگرد حملے، ذمے داری داعش نے قبول کر لی

پیرس........فرانس میں دہشت گرد حملوں کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی۔ فرانسیسی صدر نے ملک میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پیرس پر داعش کے حملے اعلان جنگ ہیں۔

دوسری جانب داعش نے مختصر پیغام میں حملوں کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے 8 ارکان نے پیرس میں حملے کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ داعش کی ایک نامعلوم تاریخ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شام میں بمباری روکے جانے تک فرانس میں امن نہیں ہوگا۔

داعش نے فرانس میں اپنے حامیوں سے کہا کہ اگر وہ لڑائی میں حصہ لینے شام نہیں آسکتے تو فرانس میں حملے کریں۔

مزید خبریں :