دنیا
15 نومبر ، 2015

پیرس:فائرنگ اوردھماکوں میں129افرادکی ہلاکت کی تصدیق

پیرس:فائرنگ اوردھماکوں میں129افرادکی ہلاکت کی تصدیق

پیرس..... حملوں میں 129افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے ، 350 زخمی،99 کی حالت تشویش ناک ،صرف کانسرٹ ہال میں 89 افراد ہلاک ہوئے ۔

فرانسیسی حکام کے مطابق 6 میں سے 3حملہ آور ممکنہ طور پر بیلجیئم سے آئے تھے ۔حملوں کے بعد پیرس میں سوگ ہے ۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 8 دہشت گردوں نے بہ یک وقت چھ مقامات پر حملہ کر دیا۔پیرس میں دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے خوں ریز کارروائی تھی۔

سرکاری پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 3 گروپوں کی شکل میں، تھوڑے وقفوں کے ساتھ 7 بار حملے کیے۔فراینکوئس مولنز کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حملہ آور خودکار کلاشنکوفوں اور خودکش بیلٹوں سے مسلح تھے اور انہوں نے کارروائی کے لیے دو سیاہ کاریں استعمال کیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک خودکش حملہ آور کے قریب سے ایک شامی پاسپورٹ بھی ملا ہے۔

پراسکیوٹر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بیلجیم، رومانیا، تیونس کے دو، دو افراد شامل تھے ،، جبکہ برطانیہ، پرتگال، اسپین، سویڈن، اور امریکا کی ایک شہری بھی شامل ہے ، امریکی شہری کا تعلق کیلی فوریا یونیورسٹی سے تھا ۔

بیلجیئم کے پراسیکیوٹر آفس نے بھی پیرس دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں ، کیونکہ حملے میں استعمال ہونے والی کار کو بیلجیم کی سرحد کے قریب روکا گیا تھا اور کنسرٹ ہال پر حملہ کرنے والوں میں سےایک کی سیکیورٹی فائل حکام کے پاس تھی۔

مزید خبریں :