دنیا
15 نومبر ، 2015

اسٹیڈیم کوخودکش حملہ آورسےبچانے والاگارڈہیروقرار

اسٹیڈیم کوخودکش حملہ آورسےبچانے والاگارڈہیروقرار

پیرس……80ہزار تماشائیوں کی گنجائش کے حامل اسٹیڈیم کوخودکش حملہ آور سے بچانے والے گارڈ ذوہیر کو ہیرو کا درجہ حاصل ہوگیاہے۔اسی اسٹیڈیم میں صدراولوندبھی موجودتھے۔

ہزاروں تماشائیوں سےبھرےاسٹیڈیم میں دہشتگردنےاس مقام سےداخل ہونےکی کوشش کی جووی آئی پیزکےلیےمخصوص تھا۔ صدر اولوند اس جگہ سےزیادہ دورنہیں تھے۔

امریکی اخبارکےمطابق میچ شروع ہونے سے پندرہ منٹ پہلےدہشتگرد دروازےپر آیامگر ذوہیر نامی گارڈنےٹکٹ ہونےکےباوجود اسے مشکوک سمجھتےہوئےروک دیا۔میچ کاپہلا ہاف جاری تھاکہ اس دوران اس دہشتگرد نےخودکو دھماکےسے اڑادیا۔چندہی لمحوں بعد دوسرااورپھر تیسرا خودکش حملہ ہوا۔

اسٹیڈیم میں صدراولوندبھی موجودتھے۔صدراولوندکوچندہی لمحوں میں اس باکس میں لےجایاگیاجہاں انہوں نے شہر میں جاری دہشتگردی پربریفنگ لی۔

گارڈکوہیروقراردیتےہوئےشہریوں کاکہناہےکہ ایسےمیں ذوہیردہشتگردکونہ روکتاتواسٹیڈیم کوتباہی سےبچاناناممکن تھا۔

مزید خبریں :