15 نومبر ، 2015
اسلام آباد........پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے سیمنٹ پر عائد انٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو ڈبلیو ٹی او میں چیلنج کر دیا۔ وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تجارتی مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے۔
وزارت تجارت کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے سیمنٹ پر عائد انٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو ڈبلیو ٹی او میں چیلنج کر دیا،وفاقی وزیر تجارت کی ہدایت پر ڈبلیو ٹی او میں جنوبی افریقا کے مندوب کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
رواں سال مئی میں جنوبی افریقا نے پاکستانی سیمنٹ پر15 فیصد سے 68 فیصد ڈیوٹی لگائی تھی، وزیر تجارت خرم دست گیر نے کہا کہ ڈیوٹی فوری طور پر ختم کرنے کےلیے ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔