پاکستان
15 نومبر ، 2015

لاہور:رائےونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا اورآخری مرحلہ ختم

 لاہور:رائےونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا اورآخری مرحلہ ختم

لاہور.........لاہورکےنواحی قصبےرائےونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا اورآخری مرحلہ اختتام پذیرہوگیا ،امیرِجماعت حاجی عبدالوہاب نےاسلام کی سربلندی،ملکی سلامتی اورترقی کےلیےخصوصی دعا کرائی،موٹروے پولیس نے شام5بجے تک رش کےباعث ٹرکوں اور ٹرالرز کا داخلہ ممنوع قرار دےدیاہے۔

رائےونڈعالمی تبلیغی اجتماع کےدوسرےاورآخری مرحلےمیں ملک کے مختلف حصوں سےآئےہزاروں مسلمانوں نےشرکت کی،امیرِجماعت حاجی عبدالوہاب نےاختتامی دعاکرائی،انہوں نےاللہ کے حضوراسلام کی سربلندی،ملکی سلامتی،ترقی،امت مسلمہ کےاتحاد،مسلمانوں کیلئے رشدوہدایت اور نیکی پرقائم رہنےکی دعائیں مانگیں،شرکاء کی واپسی پر رائےونڈ روڈ،موٹروے،جی ٹی روڈ اور ملتان روڈ پر زبردست رش ہوگیا۔

ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروے پربیک وقت تقریباً25ہزار گاڑیوں کی آمدمتوقع ہے،شہریوں سےاپیل ہےکہ صبح10سےشام 5بجےتک غیرضروری سفر سے اجتناب کریں،تبلیغی اجتماع کے شرکاءصبروتحمل کامظاہرہ کریں اورنماز کیلئے سروس ایریاز یاریسٹ ایریاز میں رُکاجائے،موٹروے پر نماز کی ادائیگی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید خبریں :