15 نومبر ، 2015
سجاول.......بلاول بھٹو زرداری سجاول پہنچ گئے ، کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کارکنوں میں جوش وولولہ پیداکرنے سجاول پہنچ گئے۔ وہ گاڑیوں کی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے سجاول سے ٹھٹھہ جارہے ہیں ۔
بلاول بھٹو کی آمد پر سجاول سے 10کلومیٹردورہیلی پیڈ بنایاگیا۔پولیس کمانڈوزاورسیکیورٹی کے حصارمیں بلاول بھٹو کا ہیلی کاپٹراترا توکارکنوں نے شانداراستقبال کیا۔بلاول بھٹو نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا ۔ہیلی پیڈ سے وہ گاڑیوں کی ریلی میں ٹھٹھہ روانہ ہوگئے ۔
پی پی کے سینئر رہنما بھی ان کے ساتھ ہیں۔راستے میں مختلف مقامات پر کارکن بلاول کے قافلے کا زبردست خیرمقدم کررہے ہیں ۔