پاکستان
15 نومبر ، 2015

لاہور:گلبرگ کےریستوران میں واردات ،جیو نیوز کو سی سی ٹی وی فوٹیج موصول

لاہور:گلبرگ کےریستوران میں واردات ،جیو نیوز کو سی سی ٹی وی فوٹیج موصول

لاہور.....لاہور کے معروف کاروباری مرکز ایم ایم عالم روڈ کے ایک ریستوران میں ڈکیتی واردات میں لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے ،جیو نیوز کو سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہو گئی ہے ۔

لاہور کےعلاقے گلبرگ میں ایک ریسٹورنٹ میں چار ڈاکو بڑے اطمینان سے داخل ہوئے ، ان کا اطمینان اور بےفکر ان کی چال ڈھال سے بھی نظر آرہا ہے ۔ انہوں نے اپنے چہرے ڈھانپنے کا بھی کوئی خاص جتن نہیں کیا اور ڈکیتی کی کارروائی جلد بازی میں نہیں بلکہ بڑے مزے میں کی ۔

کیش کاؤنٹر سے رقم چھینی، ہوٹل میں بیٹھے افراد کے پرس خالی کرائے، تھوڑا ڈکیت کا اسٹائل دینے کے لیے ایک آدھی کرسی بھی اٹھاکر زمین پر ماری اور پھر ہوٹل سے نکل آئے ، یہاں نکل کر ڈکیت کی چال مستانی بھی اس کی خوشی اور بے فکری کی بھرپور عکاس ہے کہ جیسے ڈکیتی کرکے نہیں ، کوئی امتحان دے کر آیا ہو اور پرچہ بھی اچھا ہوگیا ہو ۔

مزید خبریں :