پاکستان
15 نومبر ، 2015

نیشنل ایکشن پلان ، پنجاب میں 48 ہزار مقدمات درج کیے گئے

نیشنل ایکشن پلان ، پنجاب میں 48 ہزار مقدمات درج کیے گئے

لاہور.........پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک 48ہزار مقدمات کا اندراج جبکہ 53 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات سے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال میں مسلسل بہتری آئی ہے۔صوبے میں نفرت انگیز تقاریر ، وال چاکنگ ،آتشیں اسلحہ رکھنے اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

گیارہ نومبر 2015تک 48 ہزار 617 مقدمات درج کیے گئے ، جبکہ 53ہزار 151 افراد کو گرفتار کیا گیا ، ۔حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی ،انتہاپسندی اور عدم برداشت کے رویے کے خلاف قوم متحد اور یک جان ہے۔ملکی استحکام اور ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر موثرانداز میں عملدرآمد کیا جائے۔

مزید خبریں :