کھیل
15 نومبر ، 2015

دنیائے کرکٹ کی 10تیز ترین گیندیں

دنیائے کرکٹ کی 10تیز ترین گیندیں

پرتھ .......آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے سو کلو میٹر کی رفتار کو ٹچ کیا اور تیز ترین گیند پھینکنے والے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے، اس کلب میں سرفہرست پاکستان کے شعیب اختر ہیں جو کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند کرانے کا رکارڈ رکھتے ہيں۔

کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند کرانے کا اعزاز پاکستان کے شعیب اختر کو حاصل ہے ، انہوں نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف ميچ میں 161اعشاریہ3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک گیند پھینکی ۔

دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے شان ٹیٹ رہے جنہوں نے 2010 میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف میچ میں ایک سو اکسٹھ اعشاریہ ایک کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی۔

آسٹریلیا کے بریٹ لی تیز رفتار گیند کرانے میں تیسرے نمبر پر ہیں ، انہوں نے 2005 میں نیپئر کے میدان پر نیوزی لینڈ کے خلاف161اعشاریہ ایک کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی۔

دنیا کی چوتھی تیز ترین گیند آسٹریلیا کے جیف تھامسن نے کرارکھی ہے ، انہوں نے1976میں 160اعشاریہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی۔

اور آ ج یعنی 15 نومبر 2015 کو آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے نیوزی لینڈ کے خلاف پرتھ میں 160اعشاریہ4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی۔

ویسٹ انڈیز کے اینڈی روبرٹس1975 میں واکا کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف159اعشاریہ 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراکر اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

دنیائے کرکٹ کی ساتویں تیز ترین گیند ویسٹ انڈیز کے فیڈل ایڈورڈز نے2003 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کرائی ، ان کی پھینکی گئی گیند کی رفتار 157اعشاریہ7 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

آسٹریلیا کے مچل جانسن نے 2013 میں ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف 156اعشاریہ8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی جو دنیائے کرکٹ کی آٹھویں تیز ترین گیند بن گئی۔

پاکستان کے محمد سمیع کی 2003 میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف کرائی گیند کی رفتار 156اعشاریہ4 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جو اب دنیا کی نویں تیز ترین ڈیلوری ہے۔

نیوزی لینڈ کے شین بونڈ نے2003 میں سینچورین کے مقام پر 156اعشاریہ4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی۔

مزید خبریں :