پاکستان
15 نومبر ، 2015

پائلٹ عصمت محمود کو حراست میں لینا سمجھ سے بالاتر ہے،کیپٹن ممتاز

پائلٹ عصمت محمود کو حراست میں لینا سمجھ سے بالاتر ہے،کیپٹن ممتاز

کراچی......لاہور میں نجی ائیر لائن طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے رکن کیپٹن ممتاز کا کہنا ہے کہ پائلٹ عصمت محمود بے گناہ ہیں انہیں حراست میں لیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والےاس واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے رکن کیپٹن ممتازحسین نے عصمت محمود کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ کیپٹن عصمت محمود بے قصور ہے ،پنجاب پولیس کی جانب سے انہیں حراست میں لیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو حادثے سے بچایا ،انہوں نے پائلٹ پر شراب نوشی کے الزام کو بھی بے بنیادقرار دیتے ہو ئے کہا طیارہ اوور لوڈ تھا جس کے باعث کریش لینڈنگ کی گئی۔

مزید خبریں :