پاکستان
15 نومبر ، 2015

ای پی ایم ایل عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،پر ویز مشرف

ای پی ایم ایل عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،پر ویز مشرف

کراچی......آل پاکستان مسلم لیگ نے دوہزار اٹھارہ کےعام انتخابات میںبھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے ،سابق صدر پرویز مشرف کہتے ہیں آئندہ انتخابات میں اے پی ایم ایل ملک میں تیسری سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

سابق صدر پرویز مشرف کی زیر صدارت آل پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اجلاس میں اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد، مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق ، چاروں صوبوں کے صدوراور دیگررہنمائوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال، مسلم لیگی دھڑوں کے انضمام اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا۔اے پی ایم ایل ترجمان کے مطابق مختلف مسلم لیگی دھڑوں نے اے پی ایم ایل میں شمولیت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اجلاس سے خطاب میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی ملک کے عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریگی۔

مزید خبریں :