پاکستان
15 نومبر ، 2015

وزیراعظم خیبر پختون خواکوبجلی کا خالص منافع دلائیں،امیر مشتاق

وزیراعظم خیبر پختون خواکوبجلی کا خالص منافع دلائیں،امیر مشتاق

پشاور......جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کو نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی کے لئے اقدامات کریں۔

صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مشتاق احمد نے کہا کہ وفاق اور واپڈا ماضی کی طرح صوبے کو وسائل کی فراہمی میں روڑے نہ اٹکائے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کیا گیا تو احتجاج کریں گے ۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ زلزلے سے خیبر پختونخوا میں تباہی ہوئی لیکن وفاقی حکومت لودھراں میں اعلانات کر رہی ہے۔

مزید خبریں :