16 نومبر ، 2015
کراچی......... ملائیشیا میں کھیلے جانے والے جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کوریا کو تین گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنی رسائی کی راہ ہموار کرلی ہے۔
اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں مشکل حریف کوریا کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا،جس کی وجہ سے کورین کھلاڑی خاصے دبائو میں رہے۔
پاکستان کے کھیل کے 8ویں منٹ میں پنلٹی کارنر پر تجربہ کار فارورڈ محمد دلبر کے گول کی مدد سے برتری حاصل کر لی جو وقفے تک برقرار رہی،مزید 2 گول ہونے کے بعد کورین ٹیم مکمل دبائو میں آ گئی۔
آج آرام کا دن ہے۔ منگل کو پول کے آ خری میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کی ٹیم عمان سے کوریا کی ٹیم بنگلہ دیش سے، بھارت کی ٹیم چین سے اور جاپان کی ٹیم ملائیشیا سے کھیلے گی۔