پاکستان
16 نومبر ، 2015

فیصل آباد،بچوں کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی

فیصل آباد........فیصل آباد میں اہل محلہ نے کمسن بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور چھ ملزمان کو مارپیٹ کے بعد پولیس کےحوالے کردیا۔

رحمت آباد میں مبینہ طور پر تین بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کے الزام میں دو افراد کو پکڑاگیا، تو ان کے چار ساتھیوں نے جھگڑا شروع کردیا،جس پر اہل علاقہ نے ملکر چھ افراد کی پٹائی لگائی۔

اطلاع ملنے پر موٹرسائیکلوں پر سوار پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور موبائل کی عدم دستیابی کے باعث ملزمان کو رسیوں سے باندھ کر رکشوں میں بٹھا کر تھانے منتقل کیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان اسی علاقے کے رہائشی ہیں ،معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :