کھیل
16 نومبر ، 2015

ملتان : فٹبال میچ کے دوران خواتین کھلاڑی آپس میںگتھم گتھا

ملتان : فٹبال میچ کے دوران خواتین کھلاڑی آپس میںگتھم گتھا

ملتان......ملتان میں فٹ بال میچ کے دوران خواتین کھلاڑی آپس میںگتھم گتھا ہوگئیں ،کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے بال کھینچے تو کسی نے مکے اور ہاتھ چلائے ۔

انٹر کالجیٹ گرلز فٹ بال چیمپئن شپ کے دوران ملتان اور خانیوال کی ٹیمیں رائونڈ میچ میں مدمقابل تھیں، اس دوران دو کھلاڑی معمولی تلخ کلامی کے بعد آپس میںگتھم گتھا ہوگئیں اور ایک دوسرے کے بال نوچ لئے ۔ جھگڑے پر دیگرخواتین کھلاڑی بھی اکٹھی ہوگئیں ۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیلے جانا والا فٹ بال میچ گھونسوں اور تھپڑوں کے مقابلے میں تبدیل ہو گیا اور میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا ۔ انتظامیہ نے صلح صفائی کے بعد معاملہ حل کرادیا۔

مزید خبریں :