پاکستان
16 نومبر ، 2015

نابینا اورمرحوم پریزائڈنگ افسران کے نام فہرست سے خارج

نابینا اورمرحوم پریزائڈنگ افسران کے نام فہرست سے خارج

کراچی......جیو نیوز کی خبر پر الیکشن کمیشن جاگ اٹھا، نابینا اور مرحوم اساتذہ کے نام پریزائڈنگ افسران کی فہرست سے خارج کردیئے ۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے جیو نیوز کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نےکراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مختلف کالجوں کے 3 نابینا اور 2 مرحوم اساتذہ کے نام پریزائڈنگ افسران کی فہرست سے خارج کردیے ہیں،۔۔ نابینا اور مرحوم پریذائڈنگ افسران کی جگہ متبادل نام شامل کیے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن نے کراچی کے کالجوں کے 5 نابینا اور مرحوم اساتذہ کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پریزائیڈنگ افسر تعینات کردیا تھا۔

مزید خبریں :