16 نومبر ، 2015
منیلا........فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ بدھ سے شروع ہوگی،جس کے باعث منیلا میںسکیورٹی کو انتہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق منیلا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ18نومبر سے شروع ہورہی ہے ۔ امریکی صدر ترکی میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے بعد اِس کانفرنس کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
سمٹ کے موقع پر منیلا کی سکیورٹی کو انتہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تجارت اور اقتصادی انضمام جیسے موضوعات کو مختلف سیشنز میں فوقیت حاصل کر سکتے ہیں۔ میزبان ملک فلپائن کی کوشش ہے کہ وہ اِس دوران بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے پر بھی سمٹ کے شرکا کی توجہ حاصل کر سکے۔
تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے سربراہ اجلاس کے دوران پیرس حملوں کی بعد کی صورت حال پر لیڈران گفتگو کر سکتے ہیں۔